پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا وزیراعظم کی آئی ایم ایف سے ملاقات پر ردعمل..حکومت پہلے ہی آئی ایم ایف کی شرائط پوری کرچکی ہے، پھر آج ملاقات کا ڈرامہ کیوں?مریم اورنگزیب نے کہا کہ پہلی حکومت ہے جس نے چور دروازے سے آئی ایم ایف کی شرائط پر پیشگی عمل کیا۔بقول وزیرِ خزانہ کے کہ حکومت نے آئی ایم جانے سے پھلی ہی شرائط مان کی ہیں۔حکومت آئی ایم ایف سے پیکج لینے سے پہلے ہی مہنگائی کا بم گرا چکی ہے۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ روپے کی قدر میں پینتیس فیصد سے زائد کمی، بجلی، گیس کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ پہلے کیاجاچکا ہے۔آئی ایم ایف کے پیکج سے پہلے ہی حکومت ہر سبسڈی بشمول حج ختم کرچکی ہے۔
مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ وزیراعظم کی آئی ایم ایف سے پاکستان میں ملاقات کیوں نہیں ہو سکتی۔قوم کو بتایا جائے کہ اب کون سی مزید شرائط طے کی جارہی ہیں؟قوم کو مزید مہنگائی کی کون سی چکی میں پیسنے کی تیاری کی جاری ہے؟قوم کو بتایاجائے کہ اب روپے کی قدر میں مزید کتنی کمی ہوگی اور ڈالر کس ریٹ پر ملے گا؟مریم اورنگزیب نے کہا کہ پارلیمان اور قوم سے سچ کے وعدے کرنے والے تمام کام خفیہ انداز میں کررہے ہیں۔قوم حکومت کی نااہلی کی وجہ سے مہنگائی کے ایک اور طوفان کی تیاری کرے۔