کراچی کے مختلف علاقوں میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے کی گئی کارروائیوں میں 8 ملزمان گرفتار کرلیے گئے ، جبکہ گلشن اقبال سے 20مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔گلشن اقبال کے علاقے جمالی گوٹھ، مدینہ کالونی، ضیا کالونی میں پولیس نیسرچ ا?پریشن کیا اور گھر گھر تلاشی کے دوران2 ملزمان عبدالبشر اور حنیف کو پستول اور ایک کلو چرس کے ہمراہ گرفتار کرلیا گیا،جبکہ ا?پریشن کے دوران 20مشتبہ افراد کو بھی حراست میں لیکر تفتیش کے لئے گلشن اقبال تھانے منتقل کردیا گیا ہے۔قائد ا?باد اور ابراہیم حیدری تھانے کی پولیس نے مہران ہائی وے،ریڑھی گوٹھ اور لال شاہ میں کارروائیوں کے دوران 4 ملزمان گرفتار کرلئے۔کلری اور کھارادر میں پولیس نے کارروائی کرکے 2 مفرور ملزمان منہاج اور خرم کو گرفتار کرلیا،ملزمان مختلف مقدمات میں مطلوب تھے۔دوسری جانب اتحاد ٹائون،محمد خان کالونی میں 32 سالہ عمران نے گلے میں پھندا لگا کر مبینہ خودکشی کرلی ، پولیس کی جانب سے واقعے کی تفتیش کی جارہی ہے۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024