این ایف سی ایوارڈ میں صوبوں کے شیئر ز کی منتقلی آئین کے آرٹیکل 140 پر عملد رآمد سے مشروط کی جا ئے ، محفو ظ النبی خان
کراچی ( سٹی ڈیسک)ایف ایف سی ایوارڈ میں صوبوں کے شیئرز کی منتقلی صو بوں میں آئین کے آرٹیکل 140 پر عملدر آمد سے مشروط کی جا ئے ۔ آئین کی مذکورہ شق مقا می حکو متوں کے انتظامی و ما لیاتی اختیارات کی نشاندہی کر تی ہے ۔ ان تا ثرات کا اظہار رابطہ فکر و فر داکے کنو ینئر محفو ظ النبی خان نے رابطہ کے زیر اہتمام ایک نشست میں گفتگو کر تے ہو ئے کیا، نشست میں محمد صدیق بلو چ ایڈوکیٹ ، شاہد حسین خان ، ذوالفقار حیدر اور قا ری محمد ادریس خا ن نے بھی اظہار خیا ل کیا ۔ اس مو قع پر محفو ظ النبی خان نے کہا کہ اٹھارویں آئینی تر میم میں صوبا ئی خو دمختاری کو صو بوں میںاس کی حقیقی روح کے مطابق استعمال نہیں کیا گیا اور مو جو دہ حا لات میں صو بائی کابینہ یا سیکٹر یٹریٹ کی افسر شاہی صو بائی خو د مختاری کے ثمرات حا صل کر ر ہی ہے ۔انہو ں نے کہا کہ صو بائی خو د مختاری کے فوائد مقامی حکومتوں کے ذریعے شہری علاقوںمیں محلو ں اور دیہی علا قوں میں گائوں کی سطح پر منتقل ہو نے چاہیئں ، انہو ں نے کہا کہ مقامی حکومتیں ہی نچلی سطح تک اختیارات کی منتقلی صرف مقا می حکو متوں کے مستحکم نظام کے تحت نہی ممکن ہے ۔محفوظ البنی خا ن نے کہ کہ صوبوں میں سر وسز پر جمع ہو نے والے سیلز ٹیکس کی کم از کم 50 فیصد رقم مقا می حکو متوں کے ذریعے ان مخصوص علا قوں پر خرچ کئے جانے چاہیئں جہا ں سے ٹیکس حا صل کیا گیا ہے ۔ کراچی اور لاہور میں بلدیات عظمی ٰ جبکہ رقم دیگر اضلاع میں بلدیات کو منتقل ہو نا چاہئے ۔