سرکا ری اسکول سے غیر قا نو نی قا بضین کے خلاف کا رروائی کا فیصلہ
کراچی (نیوز رپورٹر ) ڈائریکٹر اسکولزپرائمری کراچی نے شہر کے ہر ٹائون میں پرائمری سطح پر ایک ماڈل اسکول بنانے اور سرکاری اسکولوں میں غیر قانونی قابضین کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔ ماڈل اسکول بنانے سے قبل ان اسکولوں میں صفائی ستھرائی ، بچوں کی انرولمنٹ کے حساب سے ٹیچرز و نان ٹیچرز عملے کی تعیناتی، بچوں کے یونیفارم سمیت دیگر مسائل کے متعلق ہدایات جاری کردیں ۔ ڈائریکٹر پرائمری اسکولز غلام عباس ڈیتھوکی صدارت میں اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں پرائمری اسکولز کراچی کے ڈی ای اوز ، ٹی ای اوز اور متعلقہ ہیڈماسٹرزنے شرکت کی۔ ڈائریکٹر اسکول پرائمری غلام عباس ڈیتھو نے ڈپٹی ڈائریکٹر اسکولز کراچی کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دی جس میں ڈی ای اوز ، ٹی اوز اور اور ہیڈماسٹرممبران ہوں گے جو ماڈل اسکولز میں تمام مسائل کا جائزہ لیں گے ۔ ڈائریکٹر اسکولز پرائمری غلام عباس ڈیتھو نے پرائمری اسکولز کے تمام ڈی ای اوز ، ٹی ای اوز اور تمام ٹاونز میں ایک ، ایک ماڈل اسکول بنانے کی ہدایت بھی کی۔ ڈائریکٹر اسکول پرائمری اسکولز غلام عباس ڈیتھو نے کراچی کے تمام اسکولز پر قبضہ ختم کرانے اسکولوں کی زمین پر پٹرول پمپ ، شادی ہالز، دکانیں ، کینٹین ، اسکولوں میں صفائی ستھرائی ، اسکولوں میں جھاڑیاں ، کچرہ کنڈی ، پینے کا صاف پانی ، فرنیچر کی کمی سے متعلق ڈی ای اوز اور ٹی ای اوز سے پیش رفت رپورٹ طلب کی ہے ۔