حکومت حیلے بہانوں سے ہسپتالوں کی نجکاری کررہی ہے:ینگ ڈاکٹرز
لاہور(نیوزرپورٹر) ینگ ڈاکٹر زایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز کا سروس ایکٹ ختم کیا تو حکومت کے خلاف بڑاحتجاج کریں گے۔ حکومت حیلے بہانوں سے ہسپتالوں کی نجکاری کررہی ہے۔ اس صورت حال میںڈاکٹرز ڈپریشن کے سبب خودکشیاں کر رہے ہیں۔وائے ڈی اے پنجاب کے صدر قاسم اعوان نے رہنماؤں سمیت پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ شیخ زید ہسپتال کے برطرف کیے جانے والے چاروں ڈاکٹروں کو واپس لایا جائے، ان کی بحالی تک میدان سجائے رکھیں گے۔ ہماری آواز کو دبانے کے لئے برطرفی اور ٹرانسفر جیسی کارروائیاں کی جارہی ہیں۔ ہم ڈرنے والے نہیں ہیں، اپنی آواز بلند کریں گے، احتجاج ریکارڈ کرائیں گے۔وائے ڈی اے پنجاب کے صدر قاسم اعوان نے کہا کہ پیر تک ہمارے مطالبات نہ مانے گئے تواحتجاج کا لائحہ عمل کا اعلان اسی روز کریں گے ۔