علی اسجد ملہی چیئرمین پنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی تعینات
لاہور(نیوز رپورٹر) حکومت پنجاب کی جانب سے تحریک انصاف کے رہنماعلی اسجد ملہی کو وائس چیئرمین پنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی تعینات کردیاہے۔ علی اسجد ملہی نے وائس چیئرمین کا عہدہ سنبھالنے کے بعد محکمہ کے افسران و ملازمین سے بریفنگ کے دوران کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت صرف تقریروں کی حد تک مدینہ کی فلاحی ریاست کا خواب لے کر نہیں آئی بلکہ عملی طور پر بھی اس کے لیے سرگرم ہے۔سوشل پروٹیکشن اتھارٹی کو حقیقی معنوں عوام کی فلاح و بہبود کا مرکز بنائیں گے۔ وائس چیئر پرسن نے پسپا کی اب تک کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مستقبل میں ادارہ صحیح معنوں میں غربت کی لکیر سے نیچے زندگی بسر کرنے والے محروم افراد کی داد رسی اور انہیں معاشرے کا فعال رکن بنانے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرے گا۔