تحریک انصاف اب تاریک انصاف بن چکی ہے: اختر اقبال ڈار
شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی ) تحریک انصاف نظریاتی کے چیئرمین اختر اقبال ڈار نے کہا ہے کہ عمران خان کے دائیں بائیں کھڑے ہونے والے جہانگیر ترین اور علیم خان پکڑ میں آ گئے ہیں علیم خان کی کرپشن کمائی جس جس نے کھائی اور جہاں جہاں لگائی گئی اس کی تفتیش کی جائے تو درمیان والا بھی پکڑ میں آ جائے گا اور بے نامی کمپنی کے بعد بے نامی کرپشن بھی سامنے آ جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے تحریک انصاف نظریاتی وہاڑی کے وفد سے ملاقات کے موقع پر کیا اس موقع پر عظیم کھوکھر ،ریاض علوی،ناصر خان،فہد جمشید،میاں خالد اور شہباز گجر بھی موجود تھے۔