ایچ ای سی زون جی والی بال چیمپئن شپ کا آغاز
کراچی (اسپورٹس رپورٹر )سر سید یونیورسٹی کے زیر اہتمام ایچ ای سی زون جی والی بال چیمپئن شپ گورنمنٹ کالج آف فزیکل ایجوکیشن میں کھیلی جا رہی ہے۔ پری کوارٹر رائونڈ میں کھیلے جانے والے پہلے میچ میں انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن (آئی بی اے) نے اقرا یونیورسٹی کو اسٹریٹ سیٹ میں 18 -25 اور 13-25 سی شکست دی۔ دوسرے میچ میں انسٹیٹیوٹ آف بزنس مینجمنٹ (آئی او بی ایم) نے ڈائو یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کو سخت مقابلے کے بعد31 ۔ 29 ،17 ۔25 اور 6۔ 15 سے شکست سے دوچار کیا جبکہ تیسرے میچ میں حبیب یونیورسٹی نے پی اے ایف کیٹ کو اسٹریٹ سیٹ پر 12 ۔ 25 اور 13 ۔ 25 سے شکست دی۔ مہمان خصوصی پرنسپل گورنمنٹ فزیکل ایجوکیشن کالج لالا عبدالوحید نے یونیورسٹیز کی سطح پر اسپورٹس کے فروغ میں سر سید یونیورسٹی کے کردار کو سراہا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن کراچی یونیورسٹی راشد قریشی، ڈائریکٹر سپورٹس سر ید یونیورسٹی، محمد مبشر، کنور آصف، شاہد مسعود، محمد عدیل، افشاں، عامر صدیقی، جاوید اقبال، آصف ظہیر، پرویز اقبال اور طارق خان بھی موجود تھے۔