کشمیر کپ باسکٹ بال ٹورنامٹ آرام باغ باسکٹ بال کلب کی فتح
کراچی (اسپورٹس رپورٹر) کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پاکستان اسپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کے اشتراک سے آرام باغ باسکٹ بال کورٹ پر جاری "کشمیر کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ "میں آرام باغ باسکٹ بال کلب نے مد مقابل مضبوط حریف برنس روڈ جیم خانہ کو 45کے مقابلے میں 50باسکٹ پوائنٹس سے شکست دیدی ،فاتح کلب کی جانب سے حسن علی19،عبید حفیظ18اور اسد حفیظ نے11جبکہ رنر اپ کلب کی جانب سے محمد معاذ 12،دانیال مروت 8،حاجی مظہر علی نے8پوائنٹس اسکور کئے،کھیلے گئے میچ میں ریفریز کے فرائض نیشنل باسکٹ بال ریفریز طارق حسین ،زاہد ملک اور ممتاز احمد نے انجام دیئے جبکہ ٹیکنیکل آفیشلز زعیمہ خاتوں ،راحیل خان اور یش کمار تھے ۔میچ سے قبل مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر گارڈن سائوتھ فضل ربی چیمہ سے کھلاڑیوں کا تعارف کرایا گیا اس موقع پر ٹورنامنٹ کے منتظم اعلیٰ غلام محمد خان ،عبدالناصر ،محمد یعقوب اور دیگر موجود تھے ۔