لالہ بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں شرکت کے بعد کراچی پہنچ گئے
کراچی (اسپورٹس رپورٹر ) قومی ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز آل رانڈر شاہد آفریدی بنگلہ دیش پریمئرلیگ میں شرکت کے بعد کراچی پہنچ گئے۔ بنگلہ دیش پریمیئر لیگ(بی پی ایل) میں کومیلا وکٹورینز کی نمائندگی کرنے والے قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے وطن واپسی پر ایک ٹوئٹ میں انہوں نے نیشنل سٹیڈیم ،کراچی کی تزئین و آرائش پر خوشی کا اظہار کیا،آفریدی کا کہنا ہے کہ نیشنل سٹیڈیم اب پہلے سے بہت زیادہ خوبصورت لگ رہا ہے، امید ہے کہ سترہ مارچ کو یہاں پر شیڈول پی ایس ایل کا فائنل کھیلنے کا موقع ملے گا۔