پاکستان پوسٹ نے ای کامرس کے نام سے نئی سرو س کا آغاز کر دیا
لاہور (نامہ نگار ) پاکستان پوسٹ نے ای کامرس کے نام سے نئی سروس کا آغاز کر دیا پاکستان پوسٹل نے ارجنٹ میل سروس کا بھی آغاز کر دیا ایکسپورٹ پارسل کا دائرہ کار پوری دنیا تک بڑھایا جائیگا پاکستان پوسٹ کے ساتھ 120 پارٹنر رجسٹرڈ ہو چکے ہیں پاکستان پوسٹ کا خسارہ 52 ارب روپے ہے پہلی سہ ماہی میں ادارے کا ریونیو 184 فیصد بڑھایا جا رہا ہے نادرا کے ساتھ ملکر مزید 15 ہزار آؤٹ لٹس بنائیں گے نئی سروس سے پاکستان پوسٹ معاشی خود کفالت کی طرف گامزن ہوگا۔ ہفتہ کو وفاقی وزیر مواصلات و پوسٹل سروسز مراد سعید نے ای کامرس سروس کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر بات چیت کرتے کہاکہ پاکستان پوسٹ ای کامرس مارکیٹ میں تیزی سے قدم جما رہا ہے۔مراد سعید نے کہا کہ پاکستان پوسٹ اپنی سروسز کو ڈیجیٹل دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کر رہا ہے۔ روایتی خط و کتابت میں عالمی سطح پر کمی واقع ہوئی ہے جس سے پوسٹل سیکٹر کو مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔ پاکستان پوسٹ عنقریب اس ملک کا ایک توانا اور منافع بخش ادارہ بنے گا۔ سروس سے پاکستان پوسٹ معاشی خود کفالت کی طرف گامزن ہوگا۔ پاکستان پوسٹ کا خسارہ 52 ارب روپے ہے ،اس ادارے کو منافع بخش بنانا ہے ۔ پاکستان پوسٹ کے ساتھ 120 پارٹنر رجسٹرڈ ہوچکے ہیں ۔ پاکستان پوسٹ ای کامرس بزنس میں پلیٹ فارم مہیا کرے گا کاروباری طبقہ کو اس سسٹم کے ذریعے اپنی چیزیں فروخت کرنے کا موقع ملے گا ۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ ہم نے پائلٹ پراجیکٹ وزیراعظم کا پوسٹر بھیج کر شروع کیا ،اب پرانا کلچر ختم ہوچکا ہے ،اب پاکستان کے ذریعے 50 ہزار روپے گھر کی دہلیز پرپہنچائیں گے ۔ ارجنٹ میل سروس کا بھی آغاز کردیا ہے ،ایکسپورٹ پارسل چھوٹے بزنس میں سے بڑے بزنس میں کیلئے سہولت دے رہے ہیں ،اس سروس کو پوری دنیا میں شروع کرنے جارہے ہیں۔ سہہ ماہی ادارے کا ریونیو 184 فیصد بڑھا ہے ۔ نادرا کے ساتھ مل کر مزید 15 ہزار آئوٹ لٹس بنائیں گے۔ مارچ میں لاجسٹکس کی مارکیٹ میں داخل ہو رہے ہیں ،ایک سال میں پاکستان پوسٹ کو منافع بخش بنائیں گے ۔ سابق وزیر تین گاڑیاں 1لاکھ 46 ہزار ریسٹ ہائوس کا بل پوسٹل سروسز سے لیتے تھے ۔ انہوں نے کہاکہ میں نے وزارت کا ابھی تک ایک روپیہ خرچ نہیں کیا۔