افغانستان میں بمباری، جھڑپیں: 35 طالبان، 6 اہلکار ہلاک، متعدد زخمی
کابل(آن لائن) افغانستان میں بمباری اور جھڑپوں کے دوران 35 طالبان اور 6 اہلکار ہلاک ہوگئے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق مقامی حکام نے بتایا کہ صوبہ تخار کے ضلع گھار میں طالبان نے ایک پولیس چوکی کو حملے کا نشانہ بنایا ۔ پولیس نے بھی جوابی کارروائی کی جس کے نتیجے میں 8 طالبان اور 6 پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے ۔ دریں اثناء صوبہ غزنی میں ضلع قار ایاخ میں بھی سکیورٹی فورسز نے طالبان کے ٹھکانے کو حملے کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں اہم کمانڈر سمیت 6 جنگجو ہلاک ہو گئے۔