کلین اینڈ گرین پاکستان مہم ،پی ایچ اے کے زیر انتظام شجر کا ری کا آ غاز
راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی راولپنڈی کے زیر انتظام کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کے سلسلے میں کمشنر آفس ، ڈبل روڈ پبلک پا رک میں شجر کا ری کا آ غاز کیا گیا اور ڈبل روڈ پرگرین پوائنٹ کا افتتاح ہوا ، عوام میں مفت پودے تقسیم کے گئے وزیر اعظم کی کلین اینڈ گرین پاکستان مہم میں پی ایچ اے راولپنڈی بھر پور معاونت کریگا اس شجر کاری مہم میں مری روڈ، راشد منہاس روڈ، لیاقت باغ روڈ اور دیگر جگہوں پر مختلف قسم کے پودے لگائے جائیں گے بہار2019 ء کی شجرکاری مہم کے سلسلے میں مختلف مقامات پر تقریباً ایک لاکھ پودے لگائے جائینگے اس پر موقع مہمان خصوصی راشدحفیظ وزیر برائے غیر رسمی تعلیم،چیئرمین پی ایچ اے آصف محمود ،ڈپٹی کمشنر و ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے عمر جہانگیر، فرح آ غاہ ایم پی اے ،مومینہ واحید ایم پی اے ، واثق قیوم عباسی ایم پی اے ، عمر بٹ ایم پی اے اور دیگر اہم سیاسی و سماجی شخصیات ، پی ایچ اے کے افسران و عملہ ، مختلف سکولز،کالجز، یو نیور سٹیز کے طلبہو طا لبات اور مختلف این جی اوز کے ساتھ عوام کی بڑی تعداد بھی موجود تھی اور بہار ۹۱۰۲ کی شجرکاری مہم کے سلسلے میں آ گہی واک کا بھی انعقاد ہوا اس موقع پرمہماناں خصوصی نے اپنے ا پنے نام کے پودے ڈبل روڈ پبلک پا رک میں لگا ئے اور عوام میں مفت پو دے بھی تقسیم کئے اس موقع پر چیئرمین پی ایچ اے آصف محمود نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا پاکستان سر سبز و شاداب اچھا لگتاہے اور معاشرے کے تمام افراد اور خصوصاً نوجوانوں کوشجرکاری کی اہمیت اور اثرات سے آگاہی بہت ضروری ہے اور اگر پاکستان کو گرین اینڈ کلین نہ بنایا گیا تو پاکستان جلد ریگستان بن جائیگا، پی ایچ اس رشجرکاری مہم کے سلسلے میں عوام کو مختلف قسم کے پودے فراہم کریگا اور اس مہم کے لئے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لائے گا ۔