چلڈرن لائف لائن ٹرسٹ کی کاوش سے دو یتیم بچیوں کو برطانیہ کی مستقل رہائش مل گئی
اسلام آباد(خصوصی نمائندہ)چلڈرن لائف لائن ٹرسٹ کی کائوش سے دو یتیم بچیوں کو برطانیہ کی مستقل رہائش مل گئی ۔سمرا جان اور سفیہ جان کے والد حاضر خان دوہزار اٹھارہ میں انتقال کر گئے تھے ۔ ان کی والدہ سمیہ بی بی پڑھی لکھی نہیں تھی اور نہ ہی مستقل رہائش کے اخراجات برداشت کر سکتی تھی ۔اس حوالے سے چلڈرن لائف لائن کے چیئرمین سجاد احمد نے بچیوں کے حقوق کیلئے اپنا کردار ادا کیا اور بچیوںکے اخراجات خودبرداشت کئے ۔ دونوں بچیوں کے قانونی کاغذات جو کہ مستقل رہائش کیلئے لازمی تھے وہ پورے کئے۔