دہشتگردی ایکٹ کے تحت درج مقدمہ میں نامزد ملزم ظفر اقبال کو دو مرتبہ سزائے موت
راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹرسے)انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصوصی عدالت نمبر3کے جج عبدالرحیم نے چکوال کے علاقے میںپولیس پارٹی پر فائرنگ،قتل، اقدام قتل اور دہشتگردی ایکٹ کے تحت درج مقدمہ میں نامزد ملزم ظفر اقبال کو جرم ثابت ہونے پردومرتبہ سزائے موت اور 2لاکھ روپے بطور معاوضہ ادا کرنے کا حکم دے دیا مقدمہ میں عائد دیگر مختلف دفعات کے تحت ملزم کو مجموعی طور پر31سال قیدکی سزا بھی سنائی ملزم پر1999ء میںتھانہ نیلا دلہہ چکوال میںپولیس پارٹی پر فائرنگ کا الزام تھا جس کے نتیجے میں اے ایس آئی نواز شہیداور کانسٹیبل آفتاب زخمی ہو گیا تھا تاہم واقعہ کے بعد ملزم ظفر اقبال مفرور ہو گیا تھا جسے طویل مفروری کے بعد چکوال پولیس نے گرفتار کیا تھا ٹرائل مکمل ہونے پر عدالت نے فیصلہ سنادیا۔