انتظامیہ کی نا اہلی ‘چونگی امرسدھو شنگھائی پل گندگی کا ڈھیڑ بن چکا ہے
کاہنہ (نامہ نگار )مقامی انتظامیہ کی نا اہلی سے شنگھائی پل کی صفائی نہ ہونے سے اس کا حسن تباہ ہو چکا ہے ، چونگی امرسدھو شنگھائی پل گندگی کا ڈھیڑ بن گیا مقامی انتظامیہ شنگھائی پل کی صفائی کرنے میں ناکام مقامی انتظامیہ بھاری رشوت لے کر خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے ،کروڑوں روپے کی لاگت سے بننے والا شنگھائی پل مقامی انتظامیہ کی نظروں سے اوجل ہوگیا ،شنگھائی پل گزر گاہ کم اور کاروباری اڈا زیادہ بن گیا، شنگھائی پل کے چاروں اطراف اور شہریوں کے گزرنے والی سیڑیوں میں گندگی کے ڈھیڑ لگے ہوئے ہیں جس سے تعفن پھیل رہا ہے۔ریڑھی بان مقامی انتظامیہ کی ملی بھگت سے شنگھائی پل کے اوپر تجاوزات قائم کیے ہوئے ہیں شنگھائی پل موٹرسائیکل اور پیدل چلنے والوں کیلئے بنایا گیا تھا لیکن جس پر آج ریڑھی بانوں کو قبضہ ہے جس کی وجہ سے گزرنے والوں کو دشواری پیش آتی ہے ۔ریڑھی بانوں کو کہنا ہے کہ مقامی انتظامیہ کے کہنے پر ہم ریڑھیاں شنگھائی پل کے اوپر لگاتے ہیں کیونکہ نیچے تجاوزات ہونے کی وجہ سے ان کے اعلیٰ افسران مقامی انتظامیہ کے ملازمین کو ڈانتے ہیں مقامی انتظامیہ کے ملازمین روازانہ کے حساب سے رشوت وصول کرتے ہے۔