تحریک انصاف کے دیگر کرپشن زدہ وزیر مشیر نیب کی گرفت میں آنیوالے ہیں: خالد جوئیہ
کاہنہ (نامہ نگار)مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنماء محمد خالد جوئیہ آف جھیڈو نے کہا ہے کہ حکومت کے ایک وزیر کی گرفتاری پر تحریک انصاف کو سانپ سونگھ گیا حکومت کے وزیر مشیر کہتے ہیں کہ ملکی ادارے فعال ہو چکے ہیں ہر منی لانڈرنگ ،کرپشن زدہ شخصیتوں کا احتساب ہونا چاہئے تو پھر نیب غیر جانبدارانہ احتساب کر رہا ہے تو کرنے دو ،ابھی تو ابتدا ہے تحریک انصاف کے دیگر کرپشن زدہ وزیر مشیر نیب کی گرفت میں آنے والے ہیں۔