سابق حکمرانوںنے عوام کو کسمپرسی کے سوا کچھ نہیں دیا: غلام نبی ورک
شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے رہنماوںحاجی غلام نبی ورک نے کہا ہے کہ ماضی کی حکومتوں کے ادوار میں جنگلات کے خاتمہ کیساتھ ساتھ وائلڈ لائف پرکوئی توجہ نہیں دی گئی جس سے ایک طرف تو موسمی تبدیلیاں رونما ہوئی تو دوسری طرف جانوروں بھی ختم ہوگئے۔ سابق حکمرانوںنے عوام کو سوائے کسمپرسی کے کچھ نہیں دیا ،اب ملک میں حقیقی جمہوریت فروغ پائے گی اور عوام کے مسائل ان کی دہلیز پرحل ہوں گے،حکومت اصلاحات کے ذریعے تبدیلی لانے کیلئے کوشاںہے۔