حکومتی پالیسیوں کے باعث ٹورز آپریٹر مسائل کا شکار ہیں‘ مقصود ملک
اسلام آباد(نیوزرپورٹر) پاکستان ٹورز آپریٹرز ایسوسی ایشن کے عہدیدرانے قرار دیا ہے کہ اس وقت حکومتی پالیسیوں کے باعث ٹورز آپریٹرز مسائل کا شکار ہیں پوری دنیا میں وزارت سیاحت مرکزی حکومت کے ماتحت ہوتی ہے لیکن پاکستان میں اب یہ وزارت صوبوں کے حوالے کر دی گئی ہے جسکی وجہ سے ہر صوبے کی اپنی اپنی پالیسی ہے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان ٹورز آپریٹرز کے رہنمائوں نے ایک مقامی ہوٹل میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا چاروں صوبوں میں صحیح طریقے سے امن وا مان کی صورتحال بہتر ہوجائے تو ہمارا ملک سیاحتی مقامات سے بھرا ہوا ہے اور یہ انڈسٹری پورے ملک کا بجٹ چلانے کے لئے کافی ہے۔