’’بائیر‘‘ شعبہ صحت اور تعلیم کی بہتری کیلئے اپنی خدمات جاری رکھے گا
اسلام آباد(خصوصی نمائندہ) بائیر پاکستان اپنی سماجی ذمہ داری کو پورا کرتے ہوئے تعلیم اور شعبہ صحت سے وابستہ اداروں کو امداد فراہم کرے گا جس سے بالغ خواتین کو تعلیم اور ضرورتمند مریضوں کو علاج کی بہتر سہولیات کی فراہمی میں مدد ملے گی ۔بائیر پاکستان نے سٹیزنز فانڈیشن (TCF) کو آگہی پروگرام کے لئے امداد فراہم کی ہے جسکے تحت 18000 بالغ خواتین کو ملک بھر کے 68 شہروں اور قصبوں میں تعلیم فراہم کی جائے گی۔ پروگرام کی تقریبا 25 فیصد لاگت بائیر برداشت کرے گا۔