ایرانی انقلاب کی سالگرہ تقریب آج جامعۃ المنتظر میں ہوگی
اسلام آباد(خصوصی نمائندہ) وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے زیر اہتمام انقلاب اسلامی ایران کی 40 ویں سالگرہ کی تقریب آج بروز اتوار جامعتہ المنتظر میں صبح 9 بجے منعقد ہوگی۔ جس کی صدارت رئیس الوفاق آیت اللہ حافظ ریاض حسین نجفی کریں گے۔ جبکہ جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ قم کے سربراہ اور امام جمعہ قم المقدس آیت اللہ الشیخ علی رضا اعرافی مہمان خصوصی ہوں گے۔ آیت اللہ اعرافی جامعہ اشرفیہ اور جامعہ نعیمیہ کا بھی دورہ کریں گے ۔