طلبا یونینز پر عائد پابندی ختم کرکے الیکشن کروائے جائیں‘ محسن خان
اسلام آباد (خصوصی نمائندہ)طلبہ یونینزکی بحالی ناگزیر ہوچکی ہے،پابندی طلبہ کے حقوق کااستحصال ہے ،فوری طور پر پابندی اٹھا کر طلبہ یونین کے الیکشن کروائے جائیں۔ان خیالات کا اظہار مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے ناظم اعلی محسن خان نے طلبہ یونین پر پابندی کے 35سال مکمل ہونے پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ جمہوری حکومتوں کے بارہا وعدوں کے باوجودطلبہ یونینز سے پابندیوں کا عائد رہنا اور اس اہم مسئلہ سے قومی قیادت کا پہلو تہی کرنا قابل مذمت ہے،انہوں نے کہا کہ بے جا پابندیوں کی وجہ سے طلبہ مثبت سرگرمیوں اور مکالمہ کی فضا سے محروم ہیں جب کہ طلبہ یونینز کی بحالی وقت کا اہم تقاضا ہے۔