تعزیتی اجلاس
خانقاہ ڈوگراں(نامہ نگا ر) پریس کلب کا تعزیتی اجلاس زیر صدارت مظہر اقبال شیرازی منعقد ہوا جس میں سابق ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال شیخوپورہ ڈاکٹر محمد سعید ساجد اور ڈاکٹر نوید انجم کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا گیا اور مرحومہ کی بلندی درجات اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی گئی اجلاس میں چیئرمین مدثر علی بھٹی‘ صدر میاں عمران صابرڈوگر‘ قاضی احمد علی فاروقی‘ سیٹھ اشفاق‘ میاں جمشید ڈوگر‘ ملک سعید ‘ملک شاہ محمد‘ طارق جاوید شیرازی‘ سردار محمد عدیل اختر ڈوگر‘ رانا افتخار احمد‘ ارشدجاوید نیازی‘ چوہدری منیراحمد‘ افضال‘ محمدعمران‘ خرم شہزاد‘ مہر الطاف حسین‘ رانا افضال‘ عمران نذیر نے شرکت کی۔