نارنگ منڈی: ایمبولینس نہ ہونے سے مریضوں کی اموات میں اضافہ‘ حکام سے نوٹس کا مطالبہ
نارنگ منڈی (نامہ نگار)علاقہ بھر کے واحد سرکاری ہسپتال میں ایمبولینس نہ ہونے کی وجہ سے مریضوں کی اموات میں اضافہ ، تحریک انصاف کے رہنمااور صدر امن کمیٹی شہباز احمد کڑھائی والے کی والدہ بھی ہسپتال میں ایمبولینس نہ ہونے کی وجہ سے نجی ایمبولینس میں تاخیر کا شکار ہونے پر راستہ میں دم توڑ گئیں امن کمیٹی کے اراکین نے احتجاج کرتے ہوئے حکومت اور ڈی سی شیخوپورہ سے ہنگامی بنیادوں پر ایمبولینس کی فوری فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔