حکومت عوام کے اعتماد کو کبھی ٹھیس نہیں پہنچائے گی: خرم ریاض
شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)انصاف لائیرز فورم کے ضلعی جنرل سیکرٹری چودھری خرم ریاض کاہلوں ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ کرپشن کا پیسہ بچانے کے لئے اکٹھے ہونے والے اپنے مذموم عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے ماضی میں ایک دوسرے کے پیٹ پھاڑنے اور کرپشن کے الزامات لگانے والے عوام کے سامنے بے نقاب ہو چکے ہیںحکومت کو کرپشن میں ملوث لوگوں سے کوئی خطرہ نہیں کرپشن پر ڈھیل یا ڈیل کے خواہشمند احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں۔ حکومت عوام کے اعتماد کو کبھی ٹھیس نہیں پہنچائے گی۔ عوام سے کئے گئے ایک ایک وعدے پر عملدرآمد ہو سابق حکمرانوں کی کرپشن اور نااہلیوں کا خمیازہ عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے تحریک انصاف کی حکومت کی عوامی مسائل پر گہری نظر ہے جن پر جلد ہی قابو پالیا جائے گاانہوں اپوزیشن جماعتیں جمہوریت نہیں بالکہ اپنی کرپشن بچانے کے لئے چیخیں مار رہی ہیں لیکن عوام آگاہ ہیں کہ ان جماعتوں نے اقتدار میں رہتے ہوئے کس طرح ملک و قوم کو نقصان پہنچایا جس کے لئے ان کو جوابدہ ہونا پڑے گا۔ان خیالات کااظہار انہوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر چودھری تنویر احسن ورک ،فیضان مان ، رمیض ورک و دیگر بھی موجود تھے۔