انسانیت کی خدمت کرنے والے ہمیشہ کامیاب ہوتے ہیں: غضنفر علی
شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)گورنمنٹ ہائی سکول غازی مینارہ کے ہیڈ ماسٹر چودھری غضنفر علی ،گورنمنٹ کمیونٹی ماڈل سکول کی ہیڈ مسٹریس نسرین نے کہا ہے کہ خدمت خلق کے جذبہ کے تحت کام کرنیوالے ہمیشہ کامیاب اور عوام میں زندہ رہتے ہیں اقتدار اور خواہشات تو آنے جانی چیز ہیں مگر عوام کے حقوق کے تحفظ اور انسانیت کی خدمت کو معراج بنانے والوں کی مدد اللہ تعالیٰ بھی کرتے ہیں یوسی چیئرمین چودھری سلطان سرو ر گولڈن کی طرف سے گورنمنٹ ہائی سکول غازی مینارہ والی 400 فٹ گلی کی اپنی مدد آپ کے تحت تعمیر طلباء وطالبات کیلئے آسانیاں پیدا کرنے اور علاقہ کے عوام کی دیرینہ خواہش کو پورا کرنا ہے جس پر سکول سٹاف کیساتھ ساتھ معززین علاقہ بھی یونین کونسل راضی غازی اور چیئرمین سلطان سرور گولڈن کے مشکور ہیں۔ ان خیالا ت کااظہارانہوں نے گلی کی تعمیر مکمل ہونے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر دلدار سبحانی ،عاشق گجر، چودھری غفار گجر، چودھری مجید گجر ، روبینہ سرور ، شاہین سرور ،راشدہ رشیدہ ودیگربھی موجودتھے۔ انہوںنے کہاکہ مخیر حضرات اگر اپنے اپنے علاقوں کی تعمیر وترقی ،فلاح وبہبود اور عوام کی خدمت کو اسی جذبہ سے دیکھیں تو گراس روٹ لیول پر آدھے سے زائد مسائل حل ہوجاتے ہیں اس سے علاقہ کے مکینوں کا معیارزندگی بھی بلند ہوتا تو احساس برتری بھی پیدا ہوتی ہے انہوںنے کہاکہ فنڈز کی عدم دستیابی پر چودھری سلطان سرور گولڈن نے علاقہ کے معززین کے اصرار پر گورنمنٹ ہائی سکول کی تقریب میں اعلان کیا اور چند ایام کے بعد کام شروع کروا کر اسے مکمل کروایا جس پر علاقہ کے مکین ان کے شکر گزار ہیں۔