آفریدی کے دل میں نیشنل سٹیڈیم کراچی میں فائنل کھیلنے کی خواہش مچل اٹھی
اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر) قومی ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز آل رائونڈر شاہد آفریدی کے دل میں نیشنل سٹیڈیم کراچی میں پی ایس ایل کا فائنل کھیلنے کی خواہش مچل اٹھی۔ بنگلہ دیش پریمئرلیگ میں شرکت کے بعد کراچی پہچنے پر ایک ٹوئٹ میں انہوں نے نیشنل سٹیڈیم ،کراچی کی تزئین و آرائش پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل سٹیڈیم اب پہلے سے زیادہ خوبصورت لگ رہا ہے، امید ہے کہ سترہ مارچ کو یہاں پر شیڈول پی ایس ایل کا فائنل کھیلنے کا موقع ملے گا۔یاد رہے کہ شاہد آفریدی پی ایس ایل فور میں ملتان سلطان کی نمائندگی کرینگے۔شاہد آفریدی ہفتہ کو بنگلہ دیش سے کراچی پہنچے ۔شاہد آفریدی کی ٹیم کومیلا وکٹورینز نے بی پی ایل جیتنے کا اعزاز حاصل کیاہے۔