پولیو کیسز‘ 18 فروری سے جنوبی اضلاع میں انسداد ی مہم شروع کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(خصوصی نمائندہ)خیبرپختونخوا میں پولیو کے دو نئے کیسسزسامنے آگئے۔ رواں سال کے پہلے دو ماہ میں پولیو کے دو کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس میں پہلا پولیو کا کیس ضلع باجوڑ اور دوسرا بنوں سے سامنے آیا ہے ۔حکومت نے 18 فروری سے بنوں اور جنوبی اضلاع میں انسداد پولیو مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس میں انسداد پولیو کی ٹیمیں گھر گھر جا کر 5 سال تک عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گی۔