چکوال، ضلعی مجسٹریٹ پرائس کنٹرول کا ٹیم کے ہمراہ اسلامیہ چوک پر چیکنگ
چکوال ( نامہ نگار)محمد عرفان یوسف ڈسٹرکٹ آفیسر ( آئی پی ڈبلیو ایم ) ڈسٹرکٹ سپیشل مجسٹریٹ پرائس کنٹرول چکوال نے استغاثہ دیا کہ اس نے اپنی ٹیم کے ہمراہ اسلامیہ چوک کو چیک کیا تو ملزم دوکاندار خرم شہزاد ولد نواز حق ساکن محلہ غربی سرکلر روڈ نے اپنی دوکان پر بیسن جو کہ 130روپے فی کلو فروخت کر رہا تھاجبکہ سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق115روپے فی کلو ہے ، اس کے علاوہ مذکورہ دوکاندار پیک اشیاء جو کہ سفید لوبیا اور دال مونگ 5کلو وزن اور2.5کلووزن کے ہیں ان کو بھی کم وزن پر فروخت کر رہا ہے ، مذکورہ شخص کے خلاف پرائس کنٹرول کی دفعہ 3/7کے تحت کاروائی عمل میں لا کر مقدمہ درج کر لیا ۔