ڈپٹی کمشنر اٹک کا عوامی شکایات پر سمہان ہائو سنگ سوسائٹی کا دورہ
اٹک ( نامہ نگار ) ڈپٹی کمشنر اٹک عشر ت اللہ خان نیازی نے مختلف عوامی شکایات پر ڈی او پلاننگ کے ہمراہ سمہان ہائو سنگ سوسائٹی کا دورہ کیا۔وہاں پر اس بات کا مشاہدہ کیا گیا کہ ہائو سنگ سوسائٹی کا تعمیراتی کام اور پلاٹس کی خریدو فروخت بھر پور طریقے سے جاری ہے جومروجہ قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے جس میں صرف ابتدائی پلاننگ اور پرمشن کی اجازت دی گئی ہے اور گریٹ والز پراپرٹیز نے ان قوانین کی شدید خلاف ورزی کی ہے۔ڈپٹی کمشنر اٹک جو ڈسٹرکٹ پلاننگ اور ڈیزائن کمیٹی کے چئیرمین ہیں ، نے اس خدشے کے تحت گر یٹ والز پراپرٹیز کی تمام تعمیراتی سرگرمیاں غیرقانونی قرار دی ہیں او ر یہ کہ اس سے اندورن ملک اور بیرون ملک مقیم ایسے پاکستانی جنہوں نے اس تعمیراتی منصوبے میں سرمایہ کاری کر رکھی ہے، کو شدید مالی نقصان ہو سکتا ہے اور ایسے نقصان سے عوام کو بچانے کے لیے تا دیبی کاروائی کا حکم دیتے ہوئے ابتدائی پلاننگ اینڈ پر مشن کا اجازت نامہ منسوخ کر دیا ہے اور اس موقع پر اپنے حکم نامے میں ڈی سی اٹک نے سمہان ہائو سنگ سوسائٹی میں ہر قسم کی تعمیراتی سرگرمیاں روکنے کا حکم دیا ہے۔