ضلع کونسل اٹک سوتیلی ماں جیسا سلوک کر رہی ہے،یوسیز چیئرمین
اٹک ( نامہ نگار ) ضلع کونسل کے ترقیاتی فنڈ میں تحصیل پنڈی گھیب کی پانچ یونین کونسلز مسلسل نظر انداز جب سے حلف اُٹھایا ہے ہماری یونین کونسلوں میں تعمیرو ترقی کے حوالے سے ضلع کونسل اٹک کی طرف سے ہمیں ایک پائی فنڈ بھی مہیا نہیں کیا گیا ہے ہم عوام کی ووٹوں سے منتخب ہو کر آئے ہیں ضلع کونسل اٹک کی طرف سے ہمارے علاقوں کو نظر انداز کرنا عوام کا استحصال ہے ان خیالا ت کا اظہار تحصیل پنڈی گھیب کی پانچ یونین کونسلوں کے چیئر مین حضرات چیئرمین یونین کونسل کھوڑ ملک امیر محمد خان ،چیئرمین یونین کونسل احمدال قاضی افضال حسین ، چیئرمین یونین کونسل اخلاص ممتاز علی بھٹی ، چیئرمین یونین کونسل دندی محمد علی اور چیئرمین یونین کونسل میر ا شریف ملک محمد عاطف کی پریس کانفرنس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا ہے۔ مذکور ہ یونین کونسلز کے چیئرمین نے بتایا کہ وہ جب سے چیئرمین یونین کونسل منتخب ہو ئے ہیں دو سال سے اوپر کا عرصہ ہو چکا ہے ہمیں آج تک ایک روپے کا فنڈ ترقیاتی سکیموں کے حوالے سے ضلع کونسل کی طرف سے نہیں دیا گیا ہے ان پانچ یونین کونسلوں کے ساتھ ضلع کونسل اٹک سوتیلی ماں جیسا سلوک کر رہی ہے جو کہ منتخب نمائندوں کے ساتھ زیادتی اور عوام کا استحصال کرنے کے مترادف ہے ان چیئرمینوں نے فوری طور پر پانچ یونین کونسلوں کودیگر یونین کونسلوں کی طرح فنڈز مہیا کرنے اور مذکورہ یونین کونسلوں کی ترقیاتی سکیمیں منظور کر کے برابری کی سطح پر فنڈ مہیا کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔