کشمیر رہنماء مقبول بٹ کی برسی کے سلسلے میں تقریب کل ہوگی
مری(نامہ نگار خصوصی )جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے زیر اہتمام تحریک آزادی کشمیر کے عظیم کشمیر رہنماء مقبول بٹ شہید کی 35 واں یوم شہادت کو انتہائی عقیدت واحترام سے منایاجائیگا اس سلسلے میں برسی کی ایک پروقار تقریب کشمیر ہال لوئر بازار مری میں 11 فروری دن دوبجے منعقد ہوگی جس میں مری میں مقیم کشمیری برادری تمام سیاسی جماعتوں کے رہنماء ،تمام مکتبہ فکر کے افراد ،سول سوسائٹی اورشہری شرکت کرینگے۔ حسب سابق اس تقریب کے انتظامات معروف کشمیر ی رہنماء پرویز میر،سجاد بٹ،محمد عثمان فاروق اور دیگر نے مکمل کرلئے ہیں۔ تقریب میں شہید مقبول بٹ کی کشمیر کے حوالے سے نئی نسل کو آگاہی اور تحریک آزادی کشمیر کو زندہ رکھنے کیلئے ان کی قربانیوں پر ان کو خراج تحسین پیش کیاجائیگا ۔