درخت لگانے سے آلودگی کا خاتمہ ہوگا،نزاکت خا ن
حضرو(نمائندہ نوائے وقت) چیئرمین میونسپل کمیٹی حضرو نزاکت خا ن نے بلدیہ حضرو کے لان میں پودے لگا کر ’’پلانٹ فار پاکستان ڈے ‘‘کا افتتاح کر دیا اس موقع پر وائس چیئرمین بلدیہ حضرو نزاکت حسین ،حاجی شیراز خان ،ملک عبد المنا ف کے علاوہ دیگر معززین علاقہ بھی موجود تھے انہوںنے کہا کہ شہری اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں تاکہ آنیوالی نسلیں محفوظ ہو سکیں درخت لگانے سے ہی ماحول میں روزہ مرہ کی پیدا ہونیوالی آلودگی سے عوام کو چھٹکارا حاصل ہوگا اور حکومت کا خواب سر سبز پاکستان بھی پورا ہونے میں تمام پاکستانیوں کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے آئیے سب مل کر اپنی اپنی طرف سے شہر میں سرکاری مقاما ت سمیت پرائیوٹ جگہوں پر بھی پودے لگا کر پلانٹ فار پاکستان ڈے کے حوالے سے اپنا کردار اد اکریں۔