روزانہ کی بنیاد پر اربوں روپے خزانے میں جمع کر رہے ہیں، چوہدری غریب نواز
حضرو(نمائندہ نوائے وقت) اسٹیٹ لائف انشورنش آف پاکستان حضرو برانچ کے سنیئر منیجر چوہدری غریب نواز نے کہا ہے کہ ہماری سی پورٹ روزانہ کے حساب سے اربوں روپے قومی خزانے میں جمع کر رہی ہے لیکن موجودہ انتظامیہ ہماری سیل آفیسر کے کیٹر ختم کر کے مزدور کشی کا ثبوت دیا ہے ان خیالات کا اظہا رانہوںنے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو میں کیا چوہدری غریب نواز نے کہا کہ ہمارے ادارے کی وجہ سے آج پاکستان ایٹمی طاقت ہے ہم لوگ وزیر اعظم کے مشن کو پورا کرتے ہوئے روزانہ کے حساب سے کئی افراد کو روزگار دیتے ہیں میری وزیر اعظم عمران خان سے مطالبہ ہے کہ آپ بیورو کریسی سے ہوشیار رہیں کیونکہ انہوں نے بڑے بڑے سورمائوں حکمران ایوب خان ،ذوالفقار علی بھٹو مرحوم کی جڑیں کاٹی ہیں ۔