ناقص حکمت عملی ، سڑکیں تالاب میں تبدیل، راہگیروں کو مشکلات
گوجرخان (نامہ نگار)ناقص اور غلط حکمت عملی کے باعث سارا شہر کیچڑ سے لت پت اور سڑکیں تالاب بن گئیں سروس روڈ نکاسی آب کا مسئلہ ہائوسنگ اسکیم نمبر1مین بازار سیوریئج لائن بچھانے کے منصوبہ کے باعث سڑکیں کیچڑاور گندگی سے بھر گئیں شہری اس صورتحال سے سخت پریشان اور راہگیروں کو سخت دشواری کا سامنا تفصیلات کے مطابق بلدیہ گوجرخان نے شہری آبادی کے مسائل حل کرنے کی بجائے اضافہ کررکھا ہے حالیہ بارشوں سے سروس روڈ پر بارشوں کا پانی جمع ہونے سے جوہڑ کا منظر پیش کرنے لگیں جبکہ مین بازار ہائوسنگ اسکیم کی سڑکیں کیچڑ سے راہگیروں کو گزرنامحال ہوگیا ہے شہریوں نے اس بات پر سخت حیرت کااظہار کیا کہ ایسے منصوبے شہر میں شروع کئے گئے جو عوام کے مسائل کے خاتمے کی بائے ان میں اضافے کا باعث بن رہے ہیں ناقص حکمت عملی کے باعث سارا شہر مسائل کی آماجگاہ بن چکا ہے شہر کو صاف ستھرا بنانے کیلئے ٹھوس اقدامات کرکے عوامی مشکلات کا خاتمہ کیا جائے۔