فریدون خان کو کسی نے اغواء نہیں بلکہ والد اپنے ساتھ لے گئے
چکوال (نامہ نگار)مائرز کالج چکوال کی انتظامیہ نے واضع کیا ہے کہ فریدون خان ولد علی خان نامی بچے کو کسی نے اغواء نہیں کیا بلکہ اسکول شروع ہونے سے قبل اس کا والد علی خان بیٹے کو اپنے ساتھ کار میں ہنسی خوشی بٹھا کر لے گیا۔ اسکول ایڈمیشن ریکارڈ کے مطابق علی خان نے ہی اپنے بیٹے کو اسکول میں داخل کروایا تھااور اسکول کا مین چوکیدار اس سے باخوبی واقف تھا۔ چوکیدار نے یہ بات ضمناً ایڈمن آفیسر کو تقریبا َدس بجے بتائی ،ایڈمن آفیسر کیونکہ ان کی گھریلو ناچاقی سے واقف تھے لہٰذا انھوں نے فوری طور پر پر نسپل کو بتایا ، واضع رہے کہ قانون کے مطابق بچے کا والد بچے کو سکول کے اندر سے بھی لے کر جا سکتا تھا لیکن اس کے لئے اس کو گیٹ پاس کی ضرورت پڑتی جس پر پرنسپل دستخط کرتی ہیں۔کلاسسز شروع ہونے کے بعد کوئی بھی بچہ گیٹ پاس کے بغیر سکول کی حدود سے نہیں نکل سکتا۔پرنسپل نے چوکیدار سے تحر یر ی رپورٹ لیتے ہی اپلیکیشن فارم پر درج ایمرجنسی نمبر پر اطلاع دی۔ بچے کے لواحقین کے مطابق بچہ والد کے ساتھ انگلینڈ جا چکا ہے۔ جبکہ ننھیال نے اغواء کی رپورٹ(FIR) نامعلوم افراد کے خلاف درج کروادی ہے۔ یہ بچے کے وارثان کا گھریلو جھگڑا ہے۔ جس میں مائرز کالج انتظامیہ کا قطعاََ عمل دخل نہیں ۔