نوائے وقت سروس
تعزیتی محفل
ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت)معروف نعت خوان الحاج عبدالرزاق جامی آج بروزاتوارتحصیل فتح جنگ کے نواحی گاوںموضع اجوالہ میںسردارجنیدممتازکی والدہ اورحامدخان کی ہمشیرہ مرحومہ کی رسم قل کے موقع پرمنعقدہ تعزیتی محفل میںشرکت کرینگے،اوربعدازقرآن خوانی محفل نعت ہوگی،جس میںعبدالرزاق جامی میاںمحمدبخش کھڑی شریف کاعارفانہ کلام پیش کرینگے۔
اظہار تعزیت
گوجرخان (نامہ نگار)شہر کی معروف کاروباری شخصیت راجہ عمران اختر کی وفات پر ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری جاوید کوثر شہزادہ خان راجہ ساجد یوسف راجہ فیصل کیانی چوہدری خوشحال خان ضمیر شیخ سجاد راجہ آصف راجہ خدادادکیانی راجہ جاوید آف بہگام راجہ یاسر نے ان کی رہائش گاہ پر جا کر فاتحہ خوانی اور دلی تعزیت کااظہار کیا۔
٭کلر سیداں(نامہ نگار)صوبائی پارلیمانی سیکرٹری راجہ صغیر احمد،سابق ایم پی اے کرنل شبیر اعوان ،چوہدری توقیر اسلم نے دوبیرن کلاں جا کر پیپلز پارٹی برطانیہ کے رہنما راجہ شکیل کیانی سے ان کے بہنوئی کی وفات پر دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔
٭مٹھیال (نامہ نگار) نذیر اعوان چئیر مین نیشنل پریس کلب جنڈ اوع اراکین نمائندہ گان محمد اقبال خٹک،مسٹر تنویر احمد ،افضال حسین حیدری ،ریاست اقبال،چاوید اقبال عرف زاہد،مسٹر مشتاق احمد ڈپٹی ڈائریکٹر و دیگر نمائندہ نوائے وقت اٹک نے سید قمر الدین کے بھائی کی وفات پر گہری ہمدردی دلی تعزیعت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔
مبارکباد
گوجرخان (نامہ نگار)مرزا رمضان ایڈووکیٹ کو جنرل سیکرٹری پی پی پی سٹی مقرر ہونے پر اولیو ریسٹورنٹ کے اونر مرزا انوار الحق، اورنگزیب بٹ، خواجہ عبدالقیوم، شوکت علی عرف کالا، اورنگزیب بھٹی، ملک ناظم نے مبارک باد پیش کی ہے۔
راجہ ظہیر احمد کی والدہ انتقال کرگئیں
بیول( نامہ نگار) راجہ ظہیر احمد پٹواری کی والدہ رضائے الہی سے انتقال کر گئیں اُن کی نماز جنازہ آبائی قبرستان بیول میں ادا کی گئی نماز جنازہ میں سیاسی و سماجی شخصیات ،تاجروں،پٹواریوں ،وکلاء ،صحافیوں اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
سینئر صحافی چو ہدری جمشید انتقال کر گئے
اٹک( نیوز ڈیسک) اٹک کے سینئر صحافی اورمقامی اخبار کے نیوز ایڈیٹر چوھدری جمشید طویل علالت کے بعد اپنے گاؤں مومن پور میں رضائی الہی سے انتقال کر گئے ہیں جن کی نماز جنازہ گزشتہ روز بعداز نماز مغرب ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں سیاسی و سماجی شخصیات کے علاوہ علاقہ بھر کے معززین نے شرکت کی۔ بلدیہ اٹک کے کونسلر ملک جاوید اقبال کی زیرصدارت طارق محمود‘ جنید اقبال‘ حاجی سلیم اور ارسلان سنی نے خصوصی طور پر چوھدری جمشید کی مغفرت کیلئے دعا کی۔
رسم چہلم
دولتالہ سکھو ( نامہ نگار ) قصبہ سکھو کے تاجر رہنما حفیظ الرحمان قریشی کی رسم چہلم آبائی گائوں دیرہ مسلم یوسی کرنب الیاس میں ادا کر دی گئی ہے جس میںسیاسی سماجی اور صحافتی حلقوں سمیت علاقہ عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی ا س موقع پر ایک خوبصورت محفل ذکرونعت کااہتمام کیا گیا جس سے خطاب کرتے ہوئے قاری اعجاز آف راولپنڈی نے کہا کہ ہر جان کو موت کا ذائقہ چکھنا ہے قیامت کے سوالات کاپرچہ امام الابنیائﷺ نے پہلے سے بتا دیا ہے موت ایک اٹل حقیقت ہے جس کو جانتے ہوئے مسلمان کی غفلت حیران کن ہے ، زندگی صرف دین اسلام پر عمل پیرا ہو کرروشن کی جا سکتی ہے سانس کی مالا کسی بھی وقت ٹوٹ سکتی ہے اپنامحاسبہ کرتے ہوئے اللہ کے حضور توبہ کرنی ہو گی سکون صرف یادالہی میں ہے جنازہ ایک سبق دے کر جا رہا ہو تا ہے ، چہلم کی محفل میں نقابت کے فرائض معروف نقیب محفل بد راسلام بدر نے بطریق احسن سر انجام دیئے جبکہ فیصل سہروردی، زین العابدین اور نجابت علی مقامی نے حضور تاجدارمدینہ ﷺ کی بارگاہ میں ہدیہ عقیدت کے پھول پیش کیے ، اس موقع پر مذہبی، سیاسی ، سماجی، صحافتی اور کاروباری حلقوں سمیت ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی ۔حفیظ الرحمان قریشی (مرحوم) ، سماجی رہنما ثاقب قریشی، اویس قریشی اور سیف الرحمان قریشی کے والد تھے ۔
اظہار تعزیت
دولتالہ سکھو(نامہ نگار )سابق وزیر اعظم ورکن قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف پیپلز پارٹی تحصیل گوجرخان کے سرپرست اعلی راجہ جاوید اشرف سابق چئیرمین بلدیہ گوجرخان مرزا منور حسین آصف کے قصبہ سکھو کے اچانک دورہ پر پہنچ گئے جہاں وہ شیخ ہائوس پہنچے اور شیخ جمیل کی اہلیہ کی ناگہانی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا اس موقع پربھی پیپلز پارٹی کے مقامی کارکنوں کی بھی بڑی تعداد جمع ہو گئی جنہوں نے سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف اور سر پرست اعلی پیپلز پارٹی تحصیل گوجرخان راجہ جاوید اشرف سے ملا قات کی سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کافی دیر غم زدہ خاندان کے ہمراہ رہے اورسانحہ ارتحال پر اپنی دلی ہمدردی اور افسوس کا اظہار کیا۔
محفل میلاد
کھوڑ (نامہ نگار) پی او ایل ورکزکلب کھوڑکمپنی میں زنانہ محفل میلاد کا انعقادعلاقہ کی خواتین کی کثیر تعداد میں شرکت کی اس موقع پرفیاض اخترولد حاجی لعل شاہ کا کہنا ہے کہ خواتین کی محفل نعت میں خواتین کو دین سیکھنے کے لیے بہت کچھ ملتا ہے عالمہ نے جنکا تعلق اٹک سے تھا سرکار ﷺکی سیرت بیان کی اور بڑے اچھے انداز میں اس پر روشنی ڈالی اور کہا کہ ماں کا معاشرے کو سنوارے میں بڑ اکردار ہوتا ہے اچھی مائیں معاشرے کو اچھی نسل مہیا کرتی ہے سرکار ﷺکی ساری زندگی ہمارے لیئے مشعل ر اہ ہے اور انکے نقش قدم پر چل کر ہم دین و دنیا کی کامیا بیا ں حاصل کرسکتے ہیں پروگرام کے اختتام پر پی او ایل کمپنی کھوڑ کے ملازمین کمپنی مالکان انکی اولاد اور اہل علاقہ کے لیئے خصوصی دعا کی اور پی او ایل انتطامیہ جنھوں نے ورکر کلب میں محفل میلادکا کرنے کا پروگرام کرانے کی اجازت دی ان کے اس خصوصی تعاون پر ان کا شکریہ ادا کیا گیا۔
افتتاحی تقریب
فتح جنگ (نامہ نگار )ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل آف پاکستان محمد صدیق اعوان ایڈووکیٹ کے بھتیجے اور شہر کے معروف تاجر حاجی سیٹھ نور محمد کے صاحبزادے ملک محمد ولید اعوان کے پٹرول پمپ کا افتتاح کردیا گیا افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ممتاز روحانی شخصیت پیر حمید خان آف کنڈی عمر خانہ (غازی ) ،مسلم لیگ ن کے رہنماء سابق وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد اور ایم این اے ملک سہیل خان کمڑیال تھے اس موقع پر پیر حمید خان نے خیر وبرکت کیلئے خصوصی دعا کرائی جبکہ دیگر شرکاء میں مسلم لیگی رہنماء آصف علی ملک ایڈووکیٹ ، ایم پی اے سردارافتخار احمد خان ، سابق وزیر مملکت سردارسلیم حیدر خان ،سابق ایم پی اے محمد شاویز خان ،سجادہ نشین پیر قاسم شاہ سیالوی ، پیر لطف اللہ شاہ کنیال ،پیر
غلام شبیر جلو موڑ لاہور ،مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر محمد سلیم شہزاد ، طلال اشرف بٹ حضرو، سابق صدر راولپنڈی بار احسن ستی ،دستگیر بٹ ،اٹک بار کے صدر ملک اسرار احمد، سینئر وکلاء سردارحبیب انور خان ، حاجی عبدالناصر جمال ، محمد الطاف ، سردار نثار عباس ،غلا م حیدر حیدری ،چیئرمین ایم سی ملک عابد دائود ، وائس چیئرمین بلال عباس ،چوہدری اعجاز لنڈ، سابق کونسلر حاجی مجید اعوان ،سہیل افضل خان جھنگ ، فہد اکسیر خان اورنعیم یعقوب اعوان کے علاوہ شہر کے تاجروں ،وکلاء ،ٹرانسپورٹروں ،سیاسی وسماجی اور مذہبی شخصیات سمیت عمائدین علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔
تلاش گمشدہ
شاہ جہان ولد سخی محمد قوم اعوان عمر55سال جن کا ذہنی توازن درست نہیں ‘گزشتہ ایک ماہ سے اسلام آباد کا کہہ کرگھر سے گئے ہیں تاحال کوئی اطلاع نہیں‘جن صاحب کو ملے اس پتہ پر اطلاع کریں‘تحصیل کھاریاں براستہ کوٹلہ سکنہ آچھ ضلع گجرات ‘فون نمبر0343 5934869
سردار حامد عباس کے والد انتقال کر گئے
فتح جنگ (نامہ نگار )سردار وقار ،سردار حامد عباس کے والد محترم انتقال کر گئے مرحوم سردار سرفرازخان لنڈ کے بہنوئی اور سردارخداد اد خان کے چچا سسر تھے انکی نماز جنازہ میں ایڈیشنل سیشن جج سردارحامد حسین ، کرنل (ر) عابد علی ، سردارعامر ممتاز ایڈووکیٹ ، سردارجنگ بہادر خان ڈھرنال ،سردارغلام قاسم میروال ، پروفیسر نثار احمد ، سردارعطامحمد لنڈ، ملک فرخ ممتا ز بٹھو ، محمد خان پاگھ اور ملک دلاور عرف ببلو سمیت عمائدین علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔