چیئرمین پی سی بی احسان مانی ‘ایم ڈی وسیم خان کل دبئی روانہ ہونگے
لاہور(نمائندہ سپورٹس)چیئرمین پی سی بی احسان مانی اور مینجنگ ڈائریکٹر وسیم خان کل دبئی روانہ ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق احسان مانی بارہ فروری کو پی ایس ایل ٹرافی کی تقریب رونمائی اور چودہ فروری کو سپر لیگ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے۔ افتتاحی تقریب سے قبل وہ پی ایس ایل کے حوالے سے اجلاس کی صدارت بھی کریں گے۔چیئرمین پی سی بی پاکستان سپر لیگ کی تمام ٹیموں سے ملاقات کریں گے۔چیرمین کی ہدایت پر لیگ میں شریک کھلاڑیوں کو فکسنگ اور نسلی امتیاز کے خلاف خصوصی لیکچر بھی دیئے جائیں گے۔ احسان مانی اور وسیم خان سولہ فروری کو دبئی سے وطن واپس آجائیں گے۔ چوبیس فروری کوچیئرمین اجلاس میں شرکت کیلئے دبئی روانہ ہوں گے۔