پاکستان سپر لیگ کی تیز ترین سنچری بنانا چاہتا ہوں: علی عمران
اسلام آباد (نمائندہ سپورٹس) قومی کرکٹر اور کراچی کنگز کے ایمرجنگ پلیئر علی عمران نے پاکستان سپر لیگ فور میں اے بی ڈی ویلیئرز کی وکٹ کو اپنا ہدف بناتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پی ایس ایل کی تیز ترین سنچری بنانا چاہتے ہیں ۔ قومی کرکٹر کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل میں اپنی صلاحیتیں دکھانے کیلئے بہت پرجوش ہوں ، اورکراچی کنگز کی جیت میں اپنا کردار ادا کروں گا۔ پی ایس ایل کیلئے بھر پور فارم میں ہوں اور جب بھی موقع ملے گا اپنی صلاحیتوں کا لوہا ضرور منواوں گا ۔ پاکستان اے اور پاکستان ایمرجنگ ٹیم کا حصہ رہنے والے علی عمران نے کہاکہ کراچی کنگز پی ایس ایل فور میں سب کو سرپرائز دیگی۔