پاکستانی اداکارہ نیلم منیر نے سری لنکن ڈرامہ میں کام کی پیشکش ٹھکرا دی
لاہور ( کلچرل رپوررٹر )اداکارہ نیلم منیرخان کو سری لنکا کے پروڈیوسر نے ٹی وی ڈرامے میں کام کرنے کی پیشکش کر دی ۔ اداکارہ چندروز قبل کمرشل شوٹ کیلئے تھائی لینڈ اور سری لنکا کے دورے پر گئی تھیں جہاں ٹی وی چینل کیپروڈیوسر نے ہندی زبان کے ڈرامے میںاداکاری کی پیشکش کر دی تاہم نیلم منیر نے مصروفیت کی وجہ سے انکار کردیا ۔واضح رہے کہ نیلم منیر ان دنوں چھ کے قریب مختلف ٹی وی ڈراموںکی ریکارڈنگ میں مصروف ہیں۔