پاکستان بناؤ سرٹیفیکیٹ سال سے قبل کیش کرانے پر ایک فیصد کٹوتی ہوگی
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پاکستان بناؤ سرٹیفیکیٹ میں کی جانے والی سرمایہ کاری اگر ایک سال سے قبل ’’ان کیش‘‘ کرائی جائے تو اس پر ایک فیصد کی کٹوتی کی جائے گی۔ سرمایہ کار کو یہ ترغیب دی گئی ہے کہ اگر وہ سرٹیفیکیٹ کی معیاد پوری ہونے کے بعد پاکستانی روپے میں رقم واپس لے تو اس کو سرمایہ کاری پر اضافی رقم دی جائے گی۔