پیپلز پارٹی نے سندھ کے عوام کو محرومیوں کے سوا کچھ نہیں دیا : عمر ایوب
میرپورخاص (بیورورپورٹ) پاکستان تحریک انصاف کے وفاقی وزیر پانی وبجلی عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے سندھ کی عوام کو مایوسیوں اور محرومیوں کے سوا کچھ نہیں دیا یہ دیکھ کر سخت افسو س ہوا کہ آج بھی ہماری بچوں کے پاﺅں ننگے ہیں سندھ کی عوام پریشان ہیں سندھ کے حکمرانوں نے کرپشن کر کے ملک کو کھوکھلا کر دیا ہے میں وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی جانب سے میرپورخاص کے لئے 70 کروڑ روپے کی لاگت سے ایک 122 کے وی کا گرڈ اسٹیشن دینے کا اعلان کر تا ہوں وہ یہاں میرپورخاص گا ما اسٹیڈیم میں آزاد رکن قومی اسمبلی سید علی نواز شاہ کی جانب سے منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کر رہے تھے انہو ں نے کہا کہ سندھ کی عوام کو بھی اب ان چور اور لٹیروں سے جان چھڑانی ہو گی اور اپنے ووٹ کی قدر کرنا ہوگیانھوں نے سید علی نواز شاہ کی درخواست پر میرپورخاص شہر کے لئے عمران خان کی جانب سے 70کروڑ روپے کی لاگت سے 122 کے وی کا گرڈ اسٹیشن اور دس کروڑ روپے مالیت کے نئے بجلی کے ٹرانسفارمر دینے اور تعلقہ کوٹ غلام محمد میں چھ کروڑ روپے کی لاگت سے تین نئے فیڈرس بنانے اور پرانے فیڈرز کی مرمت کے لئے 14کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز کی فراہمی کا اعلان کیا انھوں نے کہا کہ بہت جلد سرکاری محکموں میں ملازمتوں کے لئے اعلانات ہو رہے ہیں اس مرتبہ ملازمتوں کی فراہمی میں بہت بڑا فرق محسوس ہوگا تمام ملازمتیں بلا رنگ و نسل صرف میرٹ پر دی جائیں گی سندھ کی ایک سیاسی جماعت نے لسانیت کو فروغ دیا اور بھائی بھائی کو آپس میں لڑایا مسا ئل حل نہیں کئے انھوں نے ہدایت کی کہ میرپورخاص کے لئے بڑی پائپ گیس لائن ڈالی جائے گی جس سے گیس کے پریشر کا مسئلہ حل ہو جائے گا جلسے سے رکن قومی اسمبلی سید علی نواز شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں نے پیپلز پارٹی کو 55 سال دیئے مگر اپنے ضمیر کا سودا نہیں کیا میری جنگ پیپلز پارٹی سے نہیں ہے بلکہ ان لوگوں سے ہے جنھوں نے پیپلز پارٹی پر قبضہ کرلیا ہے۔
عمر ایو ب