مختلف علاقوں میں آتشزدگی کے واقعات میں لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل گیا
لاہور(نمائندہ خصوصی)صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں آتشزدگی کے واقعات میں لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل گیا۔تفصیلات کے مطابق گلبرگ کے علاقہ سینٹرل پوائنٹ کے قریب پلازہ کی بیسمنٹ میں آگ بھڑک اٹھی ،آتشزدگی سے پورے علاقہ میں دھویں کے سیاہ بادل چھاگئے۔جس کے باعث پولیس نے کلمہ چوک سے لبرٹی کی طرف جانے والی ٹریفک کو روک دیا،گجومتہ کے علاقہ میں فیکٹری میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی جس سے لاکھو ں روپے مالیت کی مشینری اور دیگر سامان جل گیا۔ریسکیو ٹیموں نے کارروائی کرتے ہوئے آتشزدگی کے تمام واقعات پر قابو پالیا۔ گجومتہ کے علاقہ میں سلنڈر والی دوکان میں آتشزدگی سے ایک نوجوان جھلس کر زخمی ہو گیا جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔