سانحہ ساہیوال، گرفتار 6 سی ٹی ڈی اہلکار تفتیش کیلئے پھر لاہور منتقل ،رائے طاہر نے بیان ریکارڈ کرا دیا
ساہیوال(نمائندہ نواے وقت+آن لائن) سانحہ ساہیوال کے گرفتار سی ٹی ڈی کے چھ اہلکاروں کو پھر تفتیش کیلئے لاہور شفٹ کر دیا گیا ۔سی ٹی ڈی کے چھ اہلکاروں صفدر حسین،احسن خاں،رمضان،حسنین اکبر،سیف اللہ عا بد اور نا صر نواز کی لاہور سے واپس گز شتہ شا م واپسی کے بعد تھانہ نور شاہ میں بند کر دیا گیا تھا ۔جی آئی ٹی نے لاہور میں فرانزک معائنہ کرایا تھا چھ ملزموں کو سانحہ ساہیوال کی تھانہ یوسف والہ میں ایک ہی خاندان کے تین افراد خلیل احمد،اسکی بیوی نبیلہ اور بیٹی اریبہ اور ڈرائیور ذیشان کو19جنوری کو جے آئی ٹی روڈ پر گولیاں مار کر ہلاک کر نے کے مقدمہ 324,302ت پ اور7انسداد دہشت گر دی ایکٹ کے مقدمہ میں گرفتار کر لیا تھا۔ا نسداد دہشت گر دی کورٹ ساہیوال نے 15روزہ جسمانی ریمانڈ پر یوسف والہ پولیس کے سپرد کیا تھا اور سانحہ ساہیوال کی تفتیش جے آئی ٹی کے سپرد ہے۔