ریاستی اداروں کیخلاف ٹویٹس پر لاہور کا اینکر رضوان رضی گرفتار
اسلام آباد(نوائے وقت رپورٹ ) ایف آئی اے نے دفاعی' اور 'ریاستی اداروں' کے خلاف ٹویٹس کرنے پر ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے لاہور سے تعلق رکھنے والے اینکر رضوان رضی کو گرفتار کر لیا ہے۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی (صفحہ 9بقیہ 29)
اے (سائبر کرائم ونگ) نے سینئیر صحافی رضوان رضی کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کو قانون کے مطابق 24 گھنٹے کے اندر عدالت کے روبرو پیش کر دیا جائے گا۔انھوں نے مزید کہا کہ ان کے خلاف سائبر قوانین کے تحت ایف آئی آر درج ہے جو کہ ریاستی اداروں کی شکایات پر ایف آئی اے کی مدعیت میں درج کی گئی ہے۔
اینکر گرفتار