عالمی برادری حوثیوں کے خلاف حرکت میں آئے، یمنی وزیر اطلاعات
صنعاء(این این آئی)یمن کے وزیر اطلاعات معمر الاریانی نے حوثیوں کی کارستانیوں پر عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ حرکت میں آئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اپنی ٹویٹ میں الاریانی نے لکھا کہ ہم حوثی ملیشیا کی قیادت کے خلاف بھرپور اقدامات کا مطالبہ کرتے ہیں جنہوں نے اب تک دسمبر 2018 میں اعلان کردہ سویڈن معاہدے کی کسی شق کی پاسداری نہیں کی۔یمنی وزیر اطلاعات نے کہاکہ اقوام متحدہ کی مصداقیت، مقام اور ساکھ واقعتا داو¿ پر لگ چکی ہے۔ اس سلسلے میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے معاون برائے انسانی امور مارک لوکوک کا بیان قابل غور ہے۔
یمنی وزیر اطلاعات