متنازعہ سیٹزن ترمیمی ایکٹ: آسام میں مودی کیخلاف برہنہ احتجاج
نئی دہلی (صباح نیوز) بھارتی ریاست آسام میں مظاہرین نے وزیراعظم مودی کے متنازع سیٹزن ترمیمی ایکٹ کے خلاف برہنہ اور کالے جھنڈے لہرا کر احتجاج کیا نریندر مودی انتخابی مہم کے سلسلے میں شمالی ریاستوں کے دورے پر ہیں جہاں ان کے خلاف دوسرے روز زبردست احتجاج کیا گیا مظاہرین نے کالے جھنڈے لہرائے اور وزیراعظم کے پتلے نذر آتش کئے جبکہ بعض نوجوان طالب علموں نے آسام میں اہم ریاستی اداروں کے سامنے برہنہ احتجاج کیا پولیس نے برہنہ مظاہرین کو حراست میں لے لیا گیا ہے ایکٹ کے تحت افغانستان بنگلہ دیش اور پاکستان سمیت دیگر مسلم پڑوسی ملک سے ہندو اور اقلیتیوں کو بھارتی شہریت دی جا سکے گی۔
آسام