مقبوضہ کشمیر اسمبلی پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی
مقبوضہ کشمیر کی اسمبلی پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی ہنگامہ ہونے پرسپیکرکواجلاس ملتوی کرنا پڑگیا۔ مقبوضہ کشمیر اسمبلی کے ہفتہ کو اجلاس کے دوران بھارتی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے ارکان نے مقبوضہ وادی کے سنجوان آرمی کیمپ پر ہونے والے حملے کے معاملے پر ہنگامہ آرائی کرتے ہوئے پاکستان مخالف نعرے بازی شروع کرید کی جس پر جموں کشمیر نیشنل کانفرنس کے رکن اکبر لون نے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگا دیئے۔ اکبر لون کا کہنا تھا کہ میں سب سے پہلے مسلمان ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ وہ بی جے پی ارکان کی جانب سے پاکستان مخالف نعروں پر اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے دیئے۔یاد رہے کہ مقبوضہ کشمیر کے علاقے سنجوان میں ایک فوجی کیمپ پر حملے اور میں فائرنگ کے نتیجے میں 2 بھارتی فوجی ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے تھے۔