پی ایس ایل کے فائنل کیلئے ہونے والی مشقیں دوسرے روز بھی جاری , مشقوں میں پولیس، رینجرز،ٹریفک پولیس اور اسپیشل سکیورٹی یونٹ کے اہلکاروں کی شرکت
پی ایس ایل کے حوالے سے ہونے والی سیکورٹی ریہرسل کا قافلہ کراچی ایئرپورٹ سے پی سی ہوٹل تک گیا۔ریہرسل کا مقصد میچ کے دوران سکیورٹی فراہم کرنا ہے۔ ریہرسل کے موقع پر رینجرز سمیت پولیس کی بھاری نفری تعینات رہی۔ریہرسل کے دوران ٹریفک انتظامات کو مانیٹر کرنے کیلئے مختلف مقامات پر ٹریفک پولیس بھی موجود تھی۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ کا عملہ ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کی ریہرسل کریگا۔ ڈی آئی جی ایسٹ سلطان خواجہ کے مطابق مارچ کو پی ایس ایل فائنل میں 8000 پولیس اہلکار اور 400 سے زائد موبائلیں دستیاب ہونگی۔