25 مارچ کو کراچی میں ہونے والے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 3 کے فائنل کے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے غیر ملکی ایکسپرٹ ریگ ڈکاسن کراچی پہنچ گئے۔ریگ ڈیکاسن انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) اور فیڈریشن آف انٹرنیشنل کرکٹرز ایسوسی ایشن (فیکا) کے ساتھ منسلک ہیں، جن کا استقبال پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے عہدیداران نے کیا۔ریگ ڈیکاسن پی ایس ایل فائنل کے لیے کراچی میں سیکیورٹی ریہرسل کا جائزہ لیں گے، حال ہی میں ورلڈ الیون ٹیم کے دورہ لاہور کے موقع پر سیکیورٹی انتظامات کے سلسلے میں بھی ان کی ہی خدمات حاصل کی گئی تھیں۔کراچی آمد کے موقع پر ریگ ڈیکاسن کا کہنا تھا کہ وہ انتظامات کا جائزہ لیں گے اور دیکھیں گے کہ سفارشات پر کتنا عمل ہوا ہے۔واضح رہے کہ پی ایس ایل 3 کا ا?غاز 22 فروری سے ہوگا جبکہ ٹورنامنٹ کا فائنل 25 مارچ کو کراچی میں کھیلا جائے گا۔گذشتہ روز
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024